10 مئی 2026 - 20:37
امریکی بحری ناکہ بندی بھی کارگر ثابت نہیں ہوئی، ناکام ہو گئی!، فرید زکریا

ضروری نہیں کہ ایران کا مقصد امریکی جہازوں کو تباہ کرنا ہو؛ بلکہ اتنا کافی ہے کہ حالات کو اتنا غیرمحفوظ بنا دیا جائے کہ انشورنس کمپنیاں ٹینکروں کو کوریج دینے کے لئے تیار نہ ہوں۔ [اور یہ مقصد حاصل کر لیا ہے]۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این کے میزبان اور تجزیہ کار فرید زکریا نے کہا: امریکی حکومت اس بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے اور ایران نے اس مسئلے کو بخوبی سمجھ لیا ہے؛ عملی طور پر امریکہ کو ایک قسم کے تعطل کا سامنا ہے، ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا اور جواب میں ٹرمپ نے ایک قسم کی ناکہ بندی کے ذریعے تمام جہازوں حتیٰ کہ ایرانی جہازوں کی آمدورفت روکنے کی کوشش کی تاکہ شدید اقتصادی دباؤ ڈال کر تہران کو مذاکرات میں رعایت دینے پر مجبور کرے۔ لیکن یہ منصوبہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہؤا۔

اس کے بعد ٹرمپ نے نام نہاد "آپریشن آزادی" کے ذریعے اس ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن ایران نے اس پر ردعمل ظاہر کیا اور یہ کوشش بھی ناکام رہی۔

ضروری نہیں کہ ایران کا مقصد امریکی جہازوں کو تباہ کرنا ہو؛ بلکہ اتنا کافی ہے کہ حالات کو اتنا غیرمحفوظ بنا دیا جائے کہ انشورنس کمپنیاں ٹینکروں کو کوریج دینے کے لئے تیار نہ ہوں۔ [اور یہ مقصد حاصل کر لیا ہے]۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha